لاہور(کرائم رپورٹر)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تاحکم ثانی ریسکیو سروسز ہائی الرٹ رہیں گی۔ ترجمان ریسیکو کے مطابق سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی زیرنگرانی ریسکیو ہیڈکوارٹر میں خصوصی ایمرجنسی اجلاس کیا گیا ۔تمام ضلعی ایمرجنسی افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر بہاولپور و شیخوپورہ نے متاثرہ علاقوں میں بروقت ایمرجنسی آپریشن کی بریفنگ دی۔