وزیرآباد سے اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی لاہور ایئرپورٹ سے بازیاب

 لاہور (آئی این پی ) وزیر آباد سے اغوا کی گئی13  سالہ بچی کو لاہورایئرپورٹ سے بازیاب کرالیا گیا ، بچی کو اس کا خالو اغوا کر کے کراچی لے گیا تھا۔تفصیل کے مطابق لاہور کی چوکی ایئرپورٹ پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیرآباد سے اغوا کی گئی 13 سالہ بچی مناہل کو بحفاظت بازیاب کر لیا، بچی لاہور ایئرپورٹ کی کار پارکنگ میں روتی ہوئی حالت میں ملی تھی