لاہور(کرائم رپورٹر)نیو انارکلی پولیس نے رکشہ چوری کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر رکشہ برآمد کر کے شہری کو واپس کر دیا پولیس کے مطابق ایک نجی کمپنی کا سیلز مین سامان لے کر نیو انارکلی آیا اور اپنا رکشہ ایک پلازہ کے باہر کھڑا کر دیا۔ جب وہ سامان دینے کے بعد واپس آیا تو رکشہ موقع سے غائب تھا، جس پر شہری نے فوری طور پر نیو انارکلی پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی نیو انارکلی پولیس نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے علاقے میں موجود سیف سٹی اور دیگر کیمروں کی مدد سے رکشہ کی تلاش شروع کی۔ جدید ٹیکنالوجی اور پولیس ٹیم کی محنت کے باعث ایک گھنٹے کے اندر رکشہ کو سگیاں کے قریب سے برآمد کر لیا گیا۔رکشہ واپس ملنے پر متاثرہ شہری نے نیو انارکلی پولیس کے فوری ریسپانس اور بھرپور تعاون کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔