ڈیفنس میں چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا،پولیس نے ضیااللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس ہا ئوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں نامعلوم چور گھر میں داخل ہو کر قیمتی جوتے چوری کر کے فرار ہو گیا پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے میں رہائش پذیر شہری ضیاء اللہ کے گھر رات گئے چوری کی واردات پیش آئی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق نامعلوم ملزم نے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہونے کے بعد اندر سے کنڈی کھولی اور گھر میں رکھے گئے پانچ قیمتی جوڑوں کے جوتے چرا لیے۔ متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ چوری ہونے والے جوتوں میں ایک جوڑے کی قیمت 60 ہزار روپے، دوسرے کی 25 ہزار روپے، تیسرے کی 50 ہزار روپے جبکہ ایک اور جوڑے کی قیمت تقریباً 8 ہزار روپے بتائی گئی ہیپولیس نے ضیاء اللہ کی درخواست پر نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے مختلف پہلو ئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔