لاہورپولیس نے انٹیلی جنس اداروں سے ملکرجوئے کے اڈوں کی لسٹیں تیارکرناشروع کردیں
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورپولیس نے جوئے کے اڈوں کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کافیصلہ کر لیا۔ لاہورپولیس نے سیاسی اثرورسوخ ،بااثرافرادکی ملی بھگت اورشہرمیں موجودجوئے کے اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دی،لاہورپولیس نے انٹیلی جنس اداروں سے ملکرجوئے کے اڈوں کی لسٹیں تیارکرناشروع کردیں۔پولیس حکام کے مطابق ریکارڈیافتہ ملزمان کی گرفتاریوں اورمعلومات کے مطابق جوئے کے اڈوں پرکارروائی کی جائیگی۔پولیس ذرائع کے مطابق شہرمیں200سے زائدجوئے کے چھوٹے بڑے اڈے موجودہیں،متعددجوئے کے اڈے،پولیس،سیاسی اثرورسوخ کی سرپرستی میں چلتے ہیں۔