حیدرآباد کے نواحی گاؤں خداڈنو پنھور میں گھریلو جھگڑے کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سفاک شوہر نے کدال کے وار سے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔
واقعے کے فوراً بعد مقتولہ کے رشتے داروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر کو بھی قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو تنازعہ ہے، تاہم مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔