ساندہ پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں ہیروئن فروخت کرنے والے دو ملزمان، انعام اللہ اور احتشام، کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، ملزمان سے مجموعی طور پر 2,030 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے، جس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ یہ افراد نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے کے ذمہ دار تھے۔ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہونے اور انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کرنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے ساندہ پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو برباد کرنے والے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ پولیس اس کامیابی کو لاہور میں منشیات کی روک تھام کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دے رہی ہے۔