پی آئی اے کی نجکاری:شارٹ لسٹ چاروں کنسورشیم کو آئندہ ہفتے دورے کرائے جائیں گے

 کراچی(آئی این پی ) قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے شارٹ لسٹ چاروں کنسورشیم کو آئندہ ہفتے پی آئی اے کے دورے کرائے جائیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کنسورشیم کو پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کراچی میں بریفنگ دی جائے گی۔کنسورشیم حکام کو ملازمین،آمدنی ،طیاروں ،ڈومیسٹک ،انٹرنیشنل روٹس پربریفنگ دی جائے گی۔قومی ایئرلائن پی آئی اے کے اعلیٰ حکام کو مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی ، بولی سے قبل 4سرمایہ کاری گروپس کوپی آئی اے کے آفیشل ریکارڈ تک رسائی دی جائے گی۔