کراچی (آئی این پی )کراچی الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کے استعفی کے بعد نئے سی ای او کے تقرر کیلئے تین نام شارٹ لسٹڈ کر لئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق تینوں افراد کا تعلق کراچی شہر سے ہی ہے، جو انرجی اور فنانس سیکٹر کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔کے الیکٹرک بورڈ میٹنگ اگلے ہفتے منعقد ہوگی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا الیکشن رمضان المبارک میں منعقد ہوگا۔ کے الیکٹرک کا نیا بورڈ ہی نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کرے گا۔موجودہ بورڈ تینوں شارٹ لسٹ کیے گئے افراد کے انٹرویوز کر کے نئے بورڈ کو رپورٹ جاری کرے گا، جو نئے سی ای او کی تقرری کا حتمی فیصلہ کرے گا