ٹرمپ کا نیا اعلان: چین سے درآمدی اشیاء پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت

 ان ٹیرف سے امریکی صارفین پر مہنگائی کا بوجھ پڑے گا اور معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے،اقتصادی ماہرین 
واشنگٹن(آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 80 فیصد ٹیرف لگانے کی حمایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرح درست محسوس ہوتی ہے، حالاں آں کہ اس وقت چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد ہے۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا،چین کو اپنی مارکیٹ امریکا کے لیے کھولنی چاہیے، بند مارکیٹیں اب کام نہیں کرتیں، 80 فیصد ٹیرف بالکل درست ہے۔چینی وزارتِ خارجہ نے امریکی اقدامات کو غیر منصفانہ اور دھونس پر مبنی اقتصادی حکمت عملی قرار دیا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ٹیرف سے امریکی صارفین پر مہنگائی کا بوجھ پڑے گا اور معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔