ٹرمپ کی تجارتی جنگ:کینیڈا کا امریکی گاڑیوں پر 25فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

 تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردیگی، کینیڈین وزیراعظم،امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ ،آئی ایم ایف
ٹورنٹو (آئی این پی) کینیڈا کی جانب سے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر25فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔ادھر عالمی مالیاتی ادارے کی سربراہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف عالمی معیشت کے لیے ایک نمایاں خطرہ ہیں۔