ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار، ہسپتال داخل

لندن(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے بانی الطاف حسین شدید علیل اور لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفی عزیزآبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا  الطاف حسین کو شدید علالت کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔انہوں نے عوام سے ایم کیو ایم کے بانی کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔