اسلام آباد(آئی این پی ی )انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان(این جی سی پی )کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا۔رپورٹ کے مطابق یہ تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وفاقی حکومت کے تنظیم نو کے پروگرام کے تحت پاور سیکٹر میں وسیع اصلاحات کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد شفافیت، کارکردگی میں اضافہ اور توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے