اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے صدر مملکت کی تبدیلی کے حوالے سے خبرکے پیچھے کوئی غیرملکی سازش نہیں لگتی ،مجھے نہیں لگتا کہ اس کے پیچھے کوئی غیرملکی ایجنسی یابیرونی عناصر ہوسکتے ہیں ۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا میری نظر میں اس خبر کی باقاعدہ تردید کرنا غیرضروری تھا، کیونکہ اس خبر میں کوئی دم خم نہیں ہے کہ اس کو باقاعدہ ایڈریس کرکے تردید کی جاتی، ،صدر مملکت کی تبدیلی کے حوالے سے بس اتنا کہنا کافی تھا کہ خبر غلط ہے ۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی پر کابینہ میں شامل ہونے کیلئے کوئی دبا ئونہیں ہے، اس نظام نے موجودہ ارینجمنٹ کے تحت ہی چلنا ہے۔جب تک بھی چلنا ہے، اس میں اگر کوئی فرق لایا جائے گا تو مشکل پیدا ہوگی۔