ٹانک میں تھانہ گومل بازار کے قریب بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک آرہی تھی جب گومل بازار روڈ پر یہ دھماکا ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔