خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
تھانہ سٹی پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔