پشاور کے ناصر باغ روڈ پر پولیس موبائل وین کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے وقت پولیس معمول کے گشت پر تھی، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا۔ بی ڈی یو کے مطابق دھماکے میں ایک سے ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال ہوا اور یہ ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی تھا۔ شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔