بھارت کا خلا میں سیٹلائٹ مشن ناکام

بھارت کا خلا میں سیٹلائٹ مشن ناکام

بھارت کا PSLV-C62 مشن رواں سال خلا میں بھیجے جانے والے پہلے بڑے سیٹلائٹ مشن کے دوران ناکام ہوگیا۔
بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کے مطابق راکٹ کو تیسرے مرحلے میں تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ خلا میں پہنچنے میں ناکام رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے PSLV راکٹ کو حالیہ برسوں میں بار بار ناکامیوں کا سامنا رہا ہے۔خاص طور پر، 18 مئی 2025 کو PSLV-C61 اور 12 جنوری 2026 کو PSLV-C62 کی لانچنگ ناکام رہی، جس میں ملکی قومی سلامتی کے مقصد کے لیے تیار کیے گئے لاکھوں ڈالرز کے سیٹلائٹ تباہ ہوگئے۔اس ناکامی سے بھارت کی خلا میں سیٹلائٹ لانچنگ کی حکمت عملی اور تکنیکی تیاری پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔