پاکستان کے یوٹیوبر رجب بٹ کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس پر صارفین کے دلچسپ اور حیران کن تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
رجب بٹ اپنی ذاتی زندگی، متنازع بیانات اور کیسز کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں، تاہم ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔یوٹیوبر کے یوٹیوب چینل پر 83 لاکھ 40 ہزار سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 29 لاکھ فالوورز ہیں۔ دو روز قبل ان کی اہلیہ ایمان رجب کی مبینہ وائس نوٹ لیک ہوئی تھی، جس میں وہ اپنے بیٹے کیوان کا ذکر وی لاگز میں نہ کرنے کی درخواست کرتی سنائی دی تھیں۔اب سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی پرانی تصاویر اور ان کے ظاہری انداز کی تبدیلی کا سفر وائرل ہو رہا ہے، جس میں 2011 سے 2025 تک کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔ مداح حیران ہیں کہ کس طرح رجب بٹ کے اسٹائل میں وقت کے ساتھ نمایاں فرق آیا، اور سوشل میڈیا صارفین نے ان پر دلچسپ اور ہلکے پھلکے تبصرے کرنا شروع کر دیے ہیں۔یہ تصاویر نہ صرف یوٹیوبر کے مداحوں بلکہ عام ناظرین کی بھی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جو رجب بٹ کے اسٹائل اور ذاتی زندگی کی چھپی ہوئی کہانیوں کو دیکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔