پشاور: گیس لیکج کے باعث 1 شخص جاں بحق، 5 بے ہوش

پشاور: گیس لیکج کے باعث 1 شخص جاں بحق، 5 بے ہوش

پشاور کے علاقے لنڈی کوتل، طالب خیل میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے سمیع اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 5 افراد خواتین و بچوں سمیت بے ہوش ہوگئے۔

بے ہوش ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال لنڈی کوتل منتقل کیا گیا، جبکہ دو بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور لے جایا گیا۔ پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات گئے پیش آیا۔