ویرات کوہلی کی تمام ٹرافیاں اور ایوارڈز ماں کے پاس، نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز کے بعد انکشاف

ویرات کوہلی کی تمام ٹرافیاں اور ایوارڈز ماں کے پاس، نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز کے بعد انکشاف

کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی کیریئر میں جیتی گئی تمام ٹرافیاں اور ایوارڈز اپنی ماں کو بھیج دیتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے میچ کے بعد کہی، جس میں کوہلی نے 93 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ کوہلی کے مطابق، ان کے پاس ایوارڈز اتنے زیادہ ہیں کہ وہ خود ان کی گنتی نہیں یاد رکھ پاتے، اس لیے سب کچھ گڑگاؤں میں اپنی ماں کے پاس بھیج دیتے ہیں، جو انہیں فریم کر کے رکھتی ہیں۔اس میچ میں کوہلی نے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔ ان کے مجموعی رنز کی تعداد 28,068 ہو گئی ہے، جبکہ سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر ہیں۔ویرات کوہلی کی ون ڈے کرکٹ میں مین آف دی میچ کی تعداد 45 ہو گئی ہے، جس سے ان کی عظمت اور بھی واضح ہو گئی ہے۔