ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد

ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ سماعت کے دوران دونوں ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے اور ان کی جانب سے معاون وکیل پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ وہ کہاں ہیں، جس پر معاون وکیل نے بتایا کہ وہ پہلے عدالت میں آئے تھے مگر اب راولپنڈی میں پیشی پر گئے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس سے اجازت لے کر گئے، اور پھر فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ استغاثہ کے گواہان کو آج ہی دن ڈیڑھ بجے طلب کر لیا گیا۔معاون وکیل نے فرد جرم کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ طریقہ کار کے مطابق درخواست دی جائے۔ سماعت میں عدالت نے ڈیڑھ بجے تک وقفہ دیا۔