محسن کا لیپ ٹاپ نماز ظہر کے دوران چند روز قبل چوری ہوا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)مسلم ٹاون کے علاقہ میں واقع مسجد سے لیپ ٹاپ چوری ہوگیا انویسٹی گیشن مسلم ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیاایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق انویسٹیگیشن مسلم ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو گرفتار کرلیاملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیالیپ ٹاپ چوری کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی نامعلوم چور مسجد سے نماز کے دوران شہری کا لیپ ٹاپ چوری کرکے فرار ہوا تھاڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور سید ذیشان رضا نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاون سدرہ خان کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھاانچارج انویسٹی گیشن مسلم ٹاون نبیلہ کوثر کے مطابق محسن ناصر نامی شہری کا لیپ ٹاپ ایوبیہ مارکیٹ نماز ظہر کے دوران چند روز قبل چوری ہوا تھامقدمہ مدعی کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ میں میرا تھیسز کا ریسرچ ورک اور دیگر قیمتی ڈیٹا تھاڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نیملزم کی گرفتاری پر ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان اور انچارج انویسٹی گیشن مسلم ٹاون نبیلہ کوثر کو تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کا مزید کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔