انجم 1لاکھ 65ہزار، ارجمند اور امتیاز ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ،رشید سوالاکھ سے محروم ہوا
گارڈن ٹائون ،ٹبی سٹی گاڑیاں، برکی، شیراکوٹ ،لٹن روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے 7لاکھ روپے،موبائل فونز چھن گئے،3موٹرسائیکلیں اور2 گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔ ڈاکوئوں نے جوہرٹائون میں انجم سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں ارجمند سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹائون میں امتیاز سے1لاکھ45 ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں رشید سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں ظہیر سے 1لاکھ 15ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا۔چور گارڈن ٹائون اور ٹبی سٹی سے گاڑیاں جبکہ برکی، شیراکوٹ اور لٹن روڈ سے موٹرسائیکلیں لے اڑے۔