ڈیفنس اور غالب مارکیٹ سے گاڑیاں چوری ، کئی علاقوں میں لوٹ مار
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گارڈن ٹاون میں عبداللہ سے1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون۔ کوٹ لکھپت میں خضر سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,لاری اڈا میں طارق سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,لوئرمال میں یاسین سے1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,مسلم ٹاون میں زاہد سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ڈیفنس اور غالب مارکیٹ سے گاڑیاں جبکہ شادمان ملت پارک اور نصیرآباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔