لاہور پولیس کی گرجا گھروں اور تفریحی مقامات پر سکیورٹی الرٹ

لاہور (کرائم رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر دن، ہر جگہ بلا تفریق اپنے فرائض سرانجام دیتی ہے۔اقلیتوں کے تحفظ اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ا ن خیالات کا اظہار اْنہوں نے یوحنا آباد، ماڈل ٹاؤن ،مال روڈ، انار کلی ایریا میں چرچز و دیگر مقامات کی سرپرائز چیکنگ کے دوران کیا۔ محمد فیصل کامران نے مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف سکیورٹی انتظامات سمیت تفریحی مقامات کی سکیورٹی بھی چیک کی۔