پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس نے ایک لاکھ 61 ہزار کی حد گنوا دی.

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس میں 964 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 573 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تھا، اور دن کے اختتام پر 78 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں مکمل ہوئے تھے۔

دوسری جانب، امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔