پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز کی تاریخی تیزی کے بعد آج مندی دیکھی جا رہی ہے، جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر معمولی کم ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس 121 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 56 ہزار 441 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں تاریخ رقم ہوئی تھی جب 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔ادھر انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو کر 281.61 روپے سے کم ہو کر 281.55 روپے کا ہوگیا ہے۔