چین: اڑنے والی کاروں کی آزمائشی پروازوں کے دوران ٹکر، ایک ڈرائیور زخمی

چین: اڑنے والی کاروں کی آزمائشی پروازوں کے دوران ٹکر، ایک ڈرائیور زخمی

چین میں ایک کمپنی کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کی جانے والی ہیلی کاپٹر جیسی اڑنے والی کاروں کی آزمائشی پروازوں کے دوران دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے بعد ایک ڈرائیور زخمی ہو گیا اور ایک کار میں آگ لگ گئی۔

 حادثہ ایک فیسٹیول کے دوران پیش آیا جہاں کاروں نے نچلی اونچائی پر پرواز کی۔ان فضائی گاڑیوں کی قیمت تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر (ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی روپے) ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 3 ہزار میٹر کی بلندی تک پرواز کر سکتی ہیں۔ چین میں متعدد کمپنیاں نہ صرف الیکٹرک گاڑیاں بلکہ پرواز کرنے والی کاریں اور ٹیکسیاں بھی تیار کر رہی ہیں، اور اس شعبے میں کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔