برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ٹیکسی اور کار کے درمیان ہونے والے شدید تصادم میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں تین پاکستانی نوجوان شامل ہیں جن کی شناخت دانیال علی، محمد مختار اور فرحان پٹیل کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے میں ٹیکسی ڈرائیور 50 سالہ مسروب علی بھی جاں بحق ہوا۔حادثہ فی الفور امدادی ٹیموں کے علم میں آیا، اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمی افراد کی حالت کے بارے میں ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ وہ مستحکم ہیں۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ تیز رفتاری، لاپرواہی یا کسی اور وجہ سے پیش آیا۔