گریٹر مانچسٹر پولیس نے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار 24 سالہ نوجوان کی تفصیلات جاری کردیں

گریٹر مانچسٹر پولیس نے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار 24 سالہ نوجوان کی تفصیلات جاری کردیں

گریٹر مانچسٹر پولیس نے ایک 24 سالہ نوجوان کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مبینہ واقعہ 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے الزام میں ایک 24 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا، تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید شواہد اکٹھے کرنے اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔گریٹر مانچسٹر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق مزید معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے تاکہ تفتیش کو جلد مکمل کیا جا سکے۔