برطانوی شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر ایک چاقو حملے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی نوعیت اور مقامی سکیورٹی انتظامات پر تحقیقات جاری ہیں۔برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر میں چاقو حملے کے واقعے پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہودیوں کے مقدس دن پر ہونے والا یہ حملہ واقعے کو اور بھی خوفناک بنا دیتا ہے۔