لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے ایم-2 ساؤتھ پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب ایک ٹرک کے پچھلے ٹائروں میں آگ لگ گئی، تاہم موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث کسی بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہو گیا۔
موٹروے پولیس سینٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ترجمان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی آمد سے قبل ہی موٹروے پولیس نے آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرک کے پہیے جام ہونے کے باعث ٹائروں میں آگ بھڑکی، جس سے ٹرک جزوی طور پر متاثر ہوا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کے باعث قیمتی جان و مال محفوظ رہی۔