لندن(آئی این پی)برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کو مبینہ طور پر فضائی حملوں میں زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے روسی دارالحکومت ماسکو منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی ٹانگ کی سرجری کی گئی۔کویتی اخبار کے مطابق مجتبی خامنہ ای کو ایک روسی فوجی طیارے کے ذریعے خفیہ طور پر ماسکو منتقل کیا گیا، جہاں مبینہ طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے فراہم کردہ سہولت میں ان کا علاج کیا گیا۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سرجری کامیاب رہی۔