نارووال نالہ ڈیک سے انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

     نارووال ( یواین پی) نارووال نالہ ڈیک سے انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد، ناووال کے نواح ظفروال کے قریب نالہ ڈیک سے انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا،بتایا گیا ہے کہ ظفروال کے نواحی علاقہ سکروڑ میں نالہ ڈیک کے مقام سے 18پونڈ وزنی انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائن ون اے برآمد ہوئی جسے سول ڈیفنس نارووال کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے کر ناکارہ بنا دیا،گزشتہ دو روز میں ظفروال سے اینٹی ٹینک مائن برآمد ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے،ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر نارووال فرحانہ عزیز کا کہناہے کہ محکمہ سول ڈیفنس عوام کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔