سانحہ کارساز میں بہنے والا خون آج بھی جمہوریت کی سب سے مضبوط فصیل ہے:سید ناصر حسین شاہ

کراچی (آن لائن وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شہدائِ کارساز کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے سانحہ کارساز میں بہنے والا خون آج بھی جمہوریت کی سب سے مضبوط فصیل ہے، 18 اکتوبر کا سورج گواہ ہے کہ بارود کی بو پر وفاداری کی خوشبو ہمیشہ بھاری رہی،ہم نے مٹی کو لہو سے سینچا ہے، کوئی ہماری جڑوں کو کاٹنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،بینظیر بھٹو کی پہلی اور آخری ڈھال جیالے تھے، جنہوں نے بم کے دھماکوں کو اپنے سینوں پر روکا،کارساز کے شہدا نے پاکستان کی تقدیر کو اپنے خون سے دوبارہ لکھا