فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ تھا، ناصر حسین شاہ

آئینی ترمیم سے ملک مزید مضبوط ہوگا، پیپلز پارٹی نے بھرپور حمایت کی ہے
کراچی (آن لائن)صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ تھا، اس وقت بڑی انتقامی کارروائیاں ہوئیں اور خواتین کو جیلوں میں ڈالا گیا۔سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس وقت حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نے مل کر ناانصافیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم سے ملک مزید مضبوط ہوگا، پیپلز پارٹی نے ترمیم کی بھرپور حمایت کی ہے، پیپلزپارٹی کسی صورت سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دے گی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کچے کے ڈاکوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں، ڈاکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کی ضرورت ہے۔ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ شکارپور میں خاتون و دیگر پولیس افسران نے بہادری سے ڈاکوں کا مقابلہ کیا۔