جمرود ،مسلح افراد نے پولیو سپروائزر کو اغوا کرلیا، علاقے کی ناکہ بندی

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے علاقے جمرود کے علاقے چپری سے پولیو سپروائزر کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ڈی پی او وقار احمد کے مطابق پولیو سپروائزر جلیل خان انسداد کو پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اہم راستوں پر ناکہ بندی کرلی گئی ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مغوی سپروائزر کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں، ضلع بھر میں گزشتہ روز سے سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے