اس منصوبے کو مکمل طور پر منظور نہیں کیا گیا اور نہ ہی مالیاتی قواعد یا وزیراعظم کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کو مکمل طور پر منظور نہیں کیا گیا اور نہ ہی مالیاتی قواعد یا وزیراعظم کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔جاری بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ 6 جنوری 2026 کو سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں زیر بحث آیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فورم نے صرف اس 18.5 کلومیٹر طویل حصے کو، جو لاہور رنگ روڈ ہلوکی سے راجہ جنگ انٹرچینج (قصور روڈ) تک ہے، ایکنک میں غور کے لیے پیش کرنے کی سفارش کی ہے، جو پہلے ہی منظور شدہ تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ باقی 276.5 کلومیٹر طویل روٹ کو کسی قسم کی حتمی منظوری نہیں دی گئی بلکہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تفصیلی تکنیکی فزیبلٹی اور معاشی افادیت کے مطالعے مکمل کریں