معاشرے کی ترقی کیلئے نفرت اور تعصب پرمبنی رویوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے
نفرت اورتعصب کے خاتمے کے لئے سب کو کردارادا کرنا ہو گا:تقریب سے خطاب
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے اڑان پاکستان ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں ہرشہری کوبرابرکے حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں اقلیتیں مکمل آزادی کیساتھ زندگی گزاررہی ہیں۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھی اقلیتوں نے ہمیشہ کردارادا کیا ہے، ملکی ترقی میں مسیحی برادری کا بھی اہم کردارہے۔ معاشرے کی ترقی کیلئے نفرت اور تعصب پرمبنی رویوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، نفرت اورتعصب کے خاتمے کے لیے سب کو کردارادا کرنا ہو گا۔