سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے اور اچھے ماحول کو چلنے دے، ہم نے بہت برداشت کیا
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کراچی والو ،عمران خان کے نمائندے سہیل آفریدی کو مایوس نہ کرنا۔صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی کے دورہ کراچی اور جناح گراونڈ میں جلسہ عام کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر جاری بیان میں اہل کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی والو! آپ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نمائندے سہیل آفریدی کو مایوس نہ کرنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کی دورہ سندھ سے آج (پیر کو) واپسی ہے۔ سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے اور اچھے ماحول کو چلنے دے۔ ہم نے بہت برداشت کیا، آپ بھی ایک دن صبر کر لیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کا جلسہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لئے ہے ۔