بانی کی ہدایات پر سٹریٹ موومنٹ چلانا سہیل آفریدی کی ذمہ داری ہے: بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا  ہے  آئینی کورٹ نے آج ہمیں بہت مایوس کیا،  جب آئینی عدالت بنی تھی تو ہمارے بڑے تحفظات تھے،  آج آئینی عدالت کو مداخلت نہیں کرنا چاہیے ۔پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ بانی کی ہدایات ہیں سٹریٹ موومنٹ کا چلانا سہیل آفریدی کی ذمہ داری ہے،کسی طرف بھی دراڑنہیں ہونی چاہیے ورنہ عوام کو نقصان ہو گا، ہم احتجاج میں کوئی راستہ نہیں بند کریں گے توڑ پھوڑ نہیں کریں گے، ہم نے جہاں  بھی آنا ہوا ضرور آئیں گے،  انتشارکہیں نہیں ہو گا امن و امان ہو گا یہ ہماری سیاسی جدوجہد ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ ہمارے لانگ مارچ میں راستے چلتے رہیں گے،  نہ کوئی ایمبولنس رکے گی نہ کوئی گاڑی رکے گی،  ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں