وزیر دفاع نے شمالی بحیرہ عرب میں جامع بحری مشق کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کی
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ترجمان وزارتِ دفاع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے شمالی بحیرہ عرب میں جامع بحری مشق کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر دفاع نے مشقوں کے دوران پاک بحریہ کی اعلی آپریشنل تیاری، جنگی استعداد اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری حدود اور اہم بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی مشقیں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔