اسلام آباد(آئی این پی ) عالمی منڈی کے زیراثر ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے امید ظاہر کی ہے جمعہ کے روز ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے پر دستخط متوقع ہیں، اسی روز پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوسکتی ہے۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کی وجہ سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ "پیٹرول کی قیمتوں میں 100 روپے سے زیادہ یا 150 روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ کمی ہو سکتی ہے