کراچی: نجی بینک کے باہر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

کراچی: نجی بینک کے باہر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے پاپوش نگر صرافہ بازار میں پیش آیا۔

 ایک نجی بینک کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ صادق ولد حاجی خان نے 32 سالہ زاہدہ زوجہ آصف پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دوران علاج دم توڑ گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا اور اسلحہ اور خول برآمد کیے۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار گارڈ نے بتایا کہ مقتولہ خاتون اور وہ پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور مبینہ طور پر دوست تھے۔گرفتار گارڈ کے مطابق زاہدہ نے پچھلے ماہ اس سے 50 ہزار روپے لیے تھے اور مزید رقم کا مطالبہ کر رہی تھی۔

خاتون کے پاس اس کی ویڈیو بھی موجود تھی اور وہ اسے وائرل کرنے کی دھمکی دے رہی تھی، جس کی وجہ سے گرفتار گارڈ شدید پریشان تھا۔ جمعرات کو اس نے رقم دینے کے بہانے خاتون کو فون کرکے باہر بلایا اور فائرنگ کر کے اسے زخمی کیا۔پولیس نے مزید تفتیش کے لیے کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔