کراچی: اناڑی سیکیورٹی گارڈ کی غفلت سے فائرنگ، 17 سالہ نوجوان زخمی

کراچی: اناڑی سیکیورٹی گارڈ کی غفلت سے فائرنگ، 17 سالہ نوجوان زخمی

کراچی کے علاقے واٹر پمپ پر ایک نجی ریسٹورنٹ کے باہر اناڑی سیکیورٹی گارڈ کی لاپرواہی سے 17 سالہ نوجوان آیان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

 واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈ ایک ضعیف شخص سے بحث کے دوران اپنے اسلحے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔ گولی سیدھی نوجوان آیان کی ٹانگ پر لگی جس کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے اور گارڈ کو قابو میں کرلیا۔گارڈ نے خود کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے لیے ریسٹورنٹ کے اندر پناہ لی۔ واقعہ دو روز قبل جوہر آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ زخمی نوجوان کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ گارڈ کی غفلت کے پہلو سے کیس کی چھان بین جاری ہے۔