صدر مملکت آصف علی زرداری نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔
ایوان صدر کے مطابق، الاؤنس کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر سمری پر دستخط کے بعد دی گئی۔مزید برآں، ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی ملازمت کی شرائط و ضوابط میں بھی ترمیم کی منظوری دی گئی ہے۔ ترمیم کے تحت ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے ’’سپیشل ایڈیشنل اے جی الاؤنس‘‘ متعارف کرایا گیا ہے، جس سے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے افسران کو اضافی مالی مراعات میسر ہوں گی۔