ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے وزراء، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیو الاؤنس (چھٹی کے دوران ملنے والی رقم) کو موجودہ تنخواہ کے برابر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے پنجاب عوامی نمائندگان کے قوانین (ترمیمی) بل 2025 کو پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا ہے۔
ترمیمی بل حالیہ اسمبلی اجلاس کے دوران پیش کیا گیا، جس کے تحت "پنجاب منسٹرز سیلری، الاؤنسز اینڈ پرولیجز ایکٹ 1975" میں ترامیم کی جائیں گی تاکہ چھٹی کے دوران بھی مکمل تنخواہ دی جا سکے۔
چھٹی پر بھی مکمل تنخواہ ملے گی
بل کے مطابق، ترمیمات کے بعد:صوبائی وزراء کو چھٹی کی صورت میں اب ماہانہ 9 لاکھ 60 ہزار روپے ملیں گے، جبکہ سابقہ سسٹم میں انہیں صرف 74 ہزار روپے ملتے تھے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ایک ماہ کی چھٹی پر اب 9 لاکھ 50 ہزار روپے ملیں گے، ماضی میں یہ رقم صرف 37 ہزار روپے تھی۔ڈپٹی اسپیکر کو بھی چھٹی کے دوران 7 لاکھ 75 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، جو اس سے پہلے صرف 37 ہزار روپے تھے۔
بل کی منظوری کی وجوہات
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ترمیمات وزراء کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کے بعد ناگزیر تھیں کیونکہ سابقہ لیو الاؤنس پرانے تنخواہی ڈھانچے کے مطابق دیا جا رہا تھا، جس سے نمایندوں کو چھٹی کی صورت میں شدید مالی فرق برداشت کرنا پڑتا تھا۔
سیاسی و عوامی ردعمل متوقع
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ معاشی صورت حال اور عام شہریوں کو درپیش مہنگائی کے تناظر میں اس ترمیمی بل پر سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے ردعمل آ سکتا ہے۔ تاہم حکومتی حلقے اسے قانونی ہم آہنگی کا تقاضا قرار دے رہے ہیں۔