رمضان کے دوسرے عشرے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جاری

رمضان کے دوسرے عشرے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جاری

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

 وفاقی ادارہ شماریات (PBS) کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، مہنگائی میں گزشتہ ہفتے 0.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 4.70 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 11 میں کمی اور 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اہم اشیاء میں تبدیلیاں درج ذیل ہیں:

قیمتوں میں کمی:

انڈے: 8.13%
ٹماٹر: 10.04%
آلو: 5.09%
پیاز: 6.08%
دال مونگ: 0.43%
دال چنا: 0.50%
ککنگ آئل: 0.37%
آٹا: 2.40%
قیمتوں میں اضافہ:

چکن: 10.46%
لہسن: 1.023%
گڑ: 0.30%
مٹن: 0.65%
بیف: 0.66%
دال ماش: 0.51%
پرنٹڈ لان: 0.43%
سرسوں کا تیل: 0.24%
پیٹرول: 3.06%
ڈیزل: 1.84%
ایل پی جی: 5.61%
کیلا: 3.85%
آمدنی کے مختلف طبقات پر اثر:

17,732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 4.57%
17,733 سے 22,888 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے 5.95%
22,889 سے 29,517 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے 4.91%
29,518 سے 44,175 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے 4.16%
44,176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے 3.58%
ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔