جنوبی کوریا کے اداکار جنگ یون وو کا 39 سال کی عمر میں انتقال، مداح صدمے میں

جنوبی کوریا کے اداکار جنگ یون وو کا 39 سال کی عمر میں انتقال، مداح صدمے میں

جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ یون وو 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جنگ یون وو نے کورین ڈراموں میں اپنی اداکاری سے لاکھوں دل جیتے اور وہ خاص طور پر ڈراموں "Welcome To Waikiki 2" اور "Bride Of The Sun" کے لیے جانے جاتے تھے۔اداکار کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، تاہم فیملی نے موت کی وجہ بتانے سے گریز کیا ہے۔جنگ یون وو کی موت سے قبل ان کی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس میں انہوں نے 2003 میں انتقال کرنے والے ہانگ کانگ کے اداکار و گلوکار لیسلی چیونگ اور 2011 میں وفات پانے والی برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ پوسٹ میں انہوں نے تینوں کے ساتھ اپنی تصویر لگاتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا:
"Missed, envied, regretted' PIR.BG"

مداحوں نے اس پوسٹ کے پیغام پر تبصروں میں بحث کی، کچھ نے کہا کہ لیسلی چیونگ اور ایمی وائن ہاؤس عالمی سطح کے آئیکنز تھے جن کی موت نے دنیا کو چونکا دیا تھا۔ایک صارف نے "PIR.BG" کو "Rest In Peace, Goodbye" کے الٹے الفاظ کے طور پر سمجھا، جبکہ دیگر نے کہا کہ اداکار نے اس پوسٹ میں اپنی الوداعی بات کہی تھی۔